زمبابوے کی طوفانی بارشوں اورسیلاب کے بعد عالمی برادری سے مدد کی اپیل

(ہرارے: (بی ایل آ ئی

زمبابوے نے شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث 246 افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کی حکومت نے دسمبر سے اب تک سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں جب کہ حکومت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے فوری طور پر 100 ملین ڈالر جاری کئے جائیں۔

زمبابوے کے وزیر  کا کہنا تھا کہ سیلاب نے ملک کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا جہاں سڑکیں، فصلیں اور لائیو اسٹاک کو شدید نقصان پہنچا جب کہ حکومت کی جانب سے عارضی طور پر قائم کردہ محفوظ مقامات پر لوگوں کو منتقل کیا جارہا ہے تاہم دور دراز علاقوں میں متاثرہ افراد تک رسائی مشکل کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 246 افراد ہلاک، 128 زخمی اور 2 ہزار سے زائد اپنے گھروں سے محروم ہوئے جب کہ 74 اسکول مکمل طور پر تباہ اور 70 ڈیموں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ  رابطہ سڑکیں سیلاب میں بہہ جانے کے باعث مختلف دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، متاثرہ علاقوں میں کھانے کی اشیا، ادویات اور ٹینٹ فراہم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام سے تعلق رکھنے والے نمائندے بشو پیراجولی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقے کے لوگوں نے حال ہی میں بدترین خشک سالی کا مقابلہ کیا جس کے بعد انہیں سیلاب کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.