داعش جیسے چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا ، بدامنی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے:ترک صدر

اسلام آباد(بی ایل آ ئی) ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ داعش جیسے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے ، مذہبی انتہا پسندی و بدامنی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں،انکے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ،خطے کی افرادی قوت و مہارات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، ایشیائی ممالک کو سب سے زیادہ معاشی ترقی پر توجہ دینا ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق  اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او کے اسلام آباد میں اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کے مشکور ہیں ،علاقائی ترقی کے منصوبوں میں رکن ملکوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں اور خطے کی ترقی کے لئے روابط بڑھانا انتہائی ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ترکی نے علاقائی ترقی کے لئے مختلف منصوبے شروع کیا ہے اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لئے ترکی اپنا مﺅثر کردار ادا کررہا ہے جبکہ رکن ممالک کی حقیقی ترقی کے لئے توانائی کے شعبے پر توجہ دینا کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ علاقائی روابط کے فروغ کے لئے ترکی اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خطے کی افرادی قوت اور مہارات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور خطے کے ممالک کو سب سے زیادہ معاشی ترقی پر توجہ دینا ہو گی جبکہ خطے کے ممالک کے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے ۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ نگورنوکارا باغ اور اس نوعیت کے دوسرے مسائل کو ملکر حل کرنے کی ضرورت ہے اور عالمی مسائل کے حل میں او آئی سی اور دوسرے فورم بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش اور اس طرح کے دوسرے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے اور مذہبی انتہا پسندی اور بدامنی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں ان کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.