
کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک )کرم ایجنسی کے علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں نے پرواز کی ہے جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔نجی کرم ایجنسی کے علاقوں لوئر کرم اور بگن میں امریکی ڈ رون طیاروں نے پرواز کی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے بہت عرصے بعد قبائلی علاقوں میں پروا ز کی ہے ۔