پی ایس ایل فائنل لاہورمیں کھیلنے کیلئے غیرملکی کرکٹرز کومزید اضافی رقم کی پیشکش

 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے ہر غیر ملکی کرکٹر کو اضافی 10 سے 50 ہزار ڈالرز کی پیشکش کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کھیلنے کے لیے ہر غیر ملکی کرکٹر کو اضافی 10 سے 50 ہزار ڈالرز کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا، زمبابوے سے تعلق رکھنے والے 54 پلیئرز نے اس میگا ایونٹ کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ان میں ڈیوڈ میلان، شہریار نفیس، اشعر زیدی، ایلٹن چگمبرا اور دیگر شامل ہیں، فائنل کیلیے الگ ڈرافٹنگ میں ٹیمیں دستیاب پول میں سے غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ایونٹ میں شرکت کرنے والے چند غیرملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے کو تیار ہیں تاہم ڈیرن سیمی، کرس گیل، سنگا کارا، جے وردنے سمیت چند کرکٹرز نے معذرت کی ہے۔
About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.