مقبول ترین برانڈ ”گل احمد“ نے جدید ٹی وی سی پیش کر دیا جو اپنے برانڈ کی بھرپور ترجمانی کر رہا ہے ۔

پاکستان میں نت نئے ڈیزائنز اور کوالٹی کے ملبوسات متعارف کرانے والے مقبول ترین برانڈ ”گل احمد“ نے جدید ٹی وی سی پیش کر دیا جو اپنے برانڈ کی بھرپور ترجمانی کر رہا ہے ۔ جدید ٹی وی سی مقامی ایڈورٹائزنگ خصوصاُُپاکستانی لان کے اشتہارات کی دنیا میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہورہا ہے ۔اس کمرشل میں حقیقت پسندانہ اپروچ کو بنیاد بنا کر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ” ادھورا پن“ اور جسمانی نقائص ایک شخص کو کس طرح خوبصورت بنا دیتے ہیں ، اس جدید ٹی وی سی میں بے رونق اور گھنگریالے بالوں، سیاہ رنگت ، پیدائشی نشانات، لمبے یا خم دار ناک اور چہرے کے تلوں سمیت انفرادیت کے منفرد عناصر کو دکھایا گیا ہے جنہیں غلطی سے انسان نقائص سمجھ لیتا ہے ۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ یہ نام نہاد ”نقائص “ خوبرو ماڈلز کی شخصیات کا حصہ بھی ہوتے ہیں جو انہیں اپنی ذات کا جزو تصور کر تی ہیں اور آخر کارکوشش کے بعد اپنے امیج کو بہتر بنا لیتی ہیں۔مضبوط اور معنی خیز الفاظ سے شروع ہونے والے اس ٹی وی سی میںچہرے کے نقائص والی خواتین کو مرکز نگاہ بنایا گیا ہے جو دنیا کو یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ نقائص ان کی شخصیت کا ادھوارپن ظاہر کرتے ہیں ۔
”میں مکمل ہوں “کے الفاظ پر اختتام پزیر ہونے والا یہ اشتہار ان خواتین پر مکمل ہو تا ہے جویہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ معاشرے میں رائج ”نقائص“ کو ختم کرنے میں کس طرح خوشی اور مسرت محسوس کرتی ہیںاور اگر توجہ مبذول کی جائے تو اس میں ہونے والا مضبوط مکالمہ ”مجھے اچھا لگتا ہے ، اپنا یہ چڑیا کا گھونسلہ ، ڈریس کوڈ کا کوڈ توڑنا ، اس ٹیڑھی ناک کیساتھ ہٹ کر چلنا ، مجھے اچھا لگتا ہے ، اپنا یہ نظر کا ٹیکا،کسی کی پرفیکشن کا ببل برسٹ کرنا ،مجھے اچھا لگتا ہے اور ان نقائص کے ساتھ مکمل ہونا مجھے اچھا لگتا ہے “۔یہ تمام پیغامات خواتین سے روز ہم کلام ہوتے ہیں جس میں ان ماڈلز نے خواتین کو چلا چلا کر پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ خوشی محسوس کریں یا ”اچھا لگتا ہے “ جو بھی ان کے پاس موجود ہے ۔

ان ماڈلز نے مضبوط ، پر اعتماد اور اس سب سے بڑھ کر اپنے آپ کو بہتر ین گمان کرنے والی خواتین کو مخاطب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ گل احمد بطور اپنی مصنوعات کے ذریعے ہر عورت کو عزت دیتا ہے خواہ وہ دراز قد ، پست قامت ، سیاہ یا سفید ہوں۔
اس بات سے بالاتر کہ خواتین کون ہیں اور کہاں سے تعلق رکھتی ہیں،گل احمد برانڈ ٹی وی سی کے ذریعے اپنے اس یقین کو لوگوں کے سامنے پیش کررہا ہے جس کا بنیادی مقصد خواتین کو یہ بتانا ہے کہ وہ معمولی سے نقائص کے باوجود بھی بے حد خوبصورت اور حسین ہیں ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.