پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کر کٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا اعلان، ٹکٹوں کی فروخت چار سے پانچ دن میں شروع ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کے اعلان پر زندہ دلان لاہور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شائقین کرکٹ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہونے کا بے تابی سےانتظار کررہے ہیں۔ شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا اعلان کردیا پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہی ہوگی اور یہ سلسلہ آئندہ چار سے پانچ روز میں شروع کر دیا جائے گا پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 25000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ کم سے کم 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 12000 روپے میں ملے گی۔ قذافی سٹیڈیم میں 14 انکلوژرز ہیں جہاں بیٹھ کر شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کی ٹکٹ 12000روپے جبکہ جاوید میانداد، اے ایچ کار دار اور راجہ انکلوژرز کی ٹکٹ 8000 روپے میں دستیاب ہو گی۔
About BLI News 3244 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.