چین کا 2020کے اختتام تک-5جی ملک بھر میں متعارف کرانے کا اعلان

چین میں فور جی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد گزشتہ برس سے دوگنا ہوگئی ، فور جی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد 2016کے اختتام پر 770ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ 2015میں یہ تعداد386ملین تھی ۔

چینی وزارت صنعت واطلاعات ٹیکنالوجی کے ترجمان نے بتایا کہ چین کے موبائل فون صارفین کا58فیصد فورجی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے ۔چین فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنیو الا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ چین میں 2018تک 2ملین فور جی ٹیکنالوجی سٹیشن دیہاتوں اور قصوبوں میں لگائے جائیں گے ۔ چین اب فائیو جی ٹیکنالوجی پر تحقیقات کر رہا ہے ۔

توقع ہے کہ 2020تک فائیو جی ٹیکنالوجی بھی ملک متعارف کروا دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں ریسرچ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔ فائیو جی ٹیکنالوجی سے چین بین الاقوامی تعاون میں مزید مضبوط ہوگا۔ فائیو جی ،فور جی ٹیکنالوجی سے بہت تیز اور قابل اعتماد ہے۔

Print Friendly
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.