واشنگٹن یونائیٹڈ ائیر لائن کی نامعلوم پائلٹ کو پرواز سے قبل ہٹادیا گیا ،اس پائلٹ نے طیارے میں سوار ہوتے ہی ایسی باتیں کرنی شروع کردی تھیں کہ تمام مسافر اس کا منہ تکنے لگنے ۔
ڈیلی میل کے مطابق آسٹن سے سان فرانسسکو کیلئے شیڈول فلائٹ پرواز کیلئے تیار تھی کہ اس کی پائلٹ کو ہی اتار دیا گیا وجہ یہ تھی کی عام کپڑوں میں ملبوس اس پائلٹ نے انٹرکام پر طیارے میں سوار مسافروں کو بتانا شروع کردیا کہ معاف کیجئے مجھے طلاق ہوئی ہے اس وجہ سے مجھے دیر ہوگئی ہے،ساتھ ہی ساتھ امریکی صدارتی انتخابات بارے گفتگو شروع کردی ۔
یہ پرواز پہلے ہی 2گھنٹے لیٹ تھی جس پر مسافروں کو شدید کوفت ہورہی تھی،جب انتظامیہ کو علم ہوا تو اس پائلٹ کو پرواز سے اتار کرلے گئے اور مسافروں سے معذرت بھی کی۔