عالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلے نے سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کی معیشت کو بھارت سے بہتر قرار دےدیا ہے۔
بین الاقوامی معاشی ادارے نے عالمی سرمایہ کار وں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی خاموش اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت سے فائدہ اٹھائیں۔مورگن اسٹیلنے اپنی ایشیائی معیشت پر جاری اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش اور سری لنکا ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کاجن قابو میں ہے،بجٹ خسارہ کم ہوچکا ہے اور سب سے اہم دہشت گردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ۔
رپورٹ میں مستقبل کی پیش بندی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور انرجی میں چین کی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
عالمی ادارنے یہ بھی مانا ہے کہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا پچاس ہزار کی تاریخی سطح کو عبور کرنے سے بھی معاشی مستقبل میں بہتری کے نمایاں آثار واضح ہیں۔