کرکٹ کیلئے بہترین خدمات سر انجام دینے پر سٹورٹ براڈ کو شاہی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

لندن  انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر سٹورٹ براڈ کو برطانوی شہزادے چارلس کی جانب سے کرکٹ کیلئے نا قابل فراموش خدمات فراہم کرنے پر ممبر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش امپائر (ایم بی ای) ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سٹار کرکٹر کو ایوارڈ دینے کی تقریب برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے والد کرس اور اپنی گرل فرینڈ بیلی مشیل کے ساتھ یہ ایوارڈ شہزادہ چارلس کے ہاتھوں سے وصول کیا۔ سٹورٹ براڈ کو یہ ایوارڈ کھیلوں اور کرکٹ کیلئے بہترین خدمات سر انجام دینے کیلئے ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر دیا گیا۔واضح رہے کہ سٹورٹ براڈ گزشتہ سال آئی سی سی کے نمبر ون ٹیسٹ بولر تھے ۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹورٹ براڈ کا کہنا تھا کہ آج میرے لیے انتہائی فخر کا دن ہے ، میرے والدین کو بھی آج حقیقی معنوں میں فخر ہوگا کہ ہم نے اپنے بیٹے کو کرکٹ میں بھیج کر اچھا اقدام اٹھایا ۔


علاوہ ازیں شاہی خاندان کی جانب سے سابق ٹیسٹ کپتان الیسٹر کک کو بھی کمانڈر آف دی موسٹ ایکسیلنٹ آرڈر آف دی برٹش امپائر(سی بی ای) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ الیسٹر کک کو 2010-11 کی ایشز سیریز جتوانے پر پانچ سال پہلے ہی ایم بی ای ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.