لاہور وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے گرین پاکستان پروگرام کا اجرا ہونے پر ملک کے معروف بائکرز کی تنظیم کے ٹوکنگز ٹورسٹ ایسوسی ایشن لاہور نے وحدت روڈ، مسلم ٹاﺅن سے لبرٹی چوک اور ماڈل ٹاﺅن تک ”گرین پاکستان “ ریلی کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر سماجی و کارباری شخصیات اور محکمہ جنگلات کے افسران نے بھی شرکت کرتے ہوئے ملک میں موسمی تغیرات سے پیدا ہونے والی آفات اور پودوں و درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بعد ازاں کے ٹو کنگز کے زیر اہتمام گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاﺅنمیں نئے پودے لگانے لگانے کی تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقع پر مرحبا لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو حکیم محمد عثمان ، سکول کے پرنسپل رانا عطا ، ٹو کنگز کے چئیرمین شاہد نذیر چودھری اور صدر علی احمد طاہر نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں پودوں کی زیادہ سے کاشت اور انکی حفاظت کی ضرورتوں پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرین پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر سکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے اور صنعتی و کاروباری اور عوامی اجتماعات کے مقامات پر پودوں کی کاشت کو قانون کے تحت لازم قرار دیا جائے۔تاکہ آلودگی اور ماحولیات کے مضر اثرات کا مقابلہ کرتے ہوئے صحت کا معیار بہت کیا جاسکے۔ مقررین نے کہا کہ شہروں میں آکسیجن کی سطح بہت کم ہورہی ہے جس کا علاج صرف پودے اور درخت ہی کرسکتے ہیں ۔اگر ہم نے نئے درخت وپودے نہ لگائے تو آئندہ چند سالوں میں انسانی صحت بری طرح متاثر ہوگی۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.