امریکی سینیٹر بھی ٹرمپ کے مسلم کمیونٹی کیخلاف اقدامات پر پھٹ پڑے،تمام مسلمانوں اور خصوصی طور پر پاکستانیوں سے معافی مانگتاہوں: جم ڈیباکس

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر جم ڈیباکس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر تمام مسلمانوں اور خصوصی طور پر پاکستانیوں سے معافی طلب کی ہے اور کہاہے کہ پاکستانی امریکیوں کے دلوں کے بہت قریب ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کےاقدامات کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ پاکستانی عوام سے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاگل پن پر معافی مانگتا ہوں ،ہم مسلم کمیونٹی اور پاکستانیوں سے شرمندہ ہیں ،امریکیوں کی اکثریت اس پاگل پن کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے،لوگوں سے کہتا ہوں کہ تھوڑا سا صبر دکھائیں کیونکہ امید ہے تھوڑے عرصے میں ہم چیزیں بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ کانگر س بہت جلد امریکی صدر کے اختیارات کم کر دے گی ۔
About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.