مریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹماٹر بلڈ پریشر،دل کے امراض ،ذیابیطس اور مثانے کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مفید ہیں۔
ہاروڑ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق ٹماٹر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن اے، سی اور فولک ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو انسان کو کینسر، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ٹماٹر میں موجود وٹامن سی اور دیگر خصوصیات جسم میں بننے والے کینسر کے جرثوموں کے خلاف مزاحمت کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
ٹماٹر میں موجود سوڈیم کی کم مقدار بلند فشارخون کو کنٹرول میں رکھتا ہے جب کہ اس میں پوٹاشیم کی مقدار خون کی بہتر انداز میں گردش کو درست رکھتا ہے۔مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو زیابیطس کی ٹائپ ون میں مبتلا ہوتے ہیں وہ فائبر کا استعمال بہت کرتے ہیں جس سے ان میں بلڈ گلوکوز لیول کم ہوجاتا ہے جب کہ ذیابیطس کی ٹائپ ٹو میں مبتلا افراد اپنی خوراک میں ٹماٹر کا استعمال کرکے خون میں شامل شوگر کو بہتر کرسکتے ہیں۔
روزانہ 3 ٹماٹروں کے استعمال سے انسانی جسم میں فولک ایسڈ کی بھاری مقدار جمع ہوجاتی ہے جس سے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات میں کافی حد تک کمی واقع ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو ٹماٹر کو اپنی غذا کا خصوصی جزو بناتے ہیں وہ کینسر کی مختلف اقسام میں متبلا ہونے سے محفوظ رہتے ہیں جن میں خاص طور پر آنتوں، مثانے، پھیپھڑے اورپیٹ کے کینسر نمایاں ہیں۔