مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور گیرژن کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے وہاں شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔کو ر ہیڈکوارٹرزاور ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز پنجاب میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس دوران آپریشنل تیاریوں پرا پنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دینے پر پنجاب رینجرز کی کارروائیوں کو سراہا ۔

بعدازاں لاہور گیرژن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا اور انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیتے ہوئے فوج کے لئے اس کے چیلنجز پرروشنی ڈالی اور کہاکہ پاک فوج اور پنجاب رینجرز نے اندرونی سیکیورٹی خطرات میں کمی لانے اورورکنگ باؤنڈری پر موثر جواب دینے میں اہم کردار ادا کیاہے ،آرمی چیف نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی معترف ہے اور وہ اس کی مکمل حمایت کرتی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری قوم کا تعاون حاصل ہے،پاکستان کی عوام ہماری طاقت ہے اور ہم ان کی توقعات پر پورااتریں گے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے آرمی چیف نے کہاکہ ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹاناچاہتا ہے لیکن پاک فوج اور رینجرز سرحد پار سے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہیں اور وہ اس کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔ قبل ازیں گیرژن آمد پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ان کا استقبال کیا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.