اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے1320 میگاواٹ کول پاور پراجیکٹ کے لیے کراچی سے کوئلہ لے کر پہنچنے والی ٹرین کو ساہیوال میں ویلکم کیا،اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے کنٹرول روم، گیس ٹربائنز اور جنریٹر روم کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے اسے ملکی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی،سیاسی مخالفین دراصل پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر ثابت ہوگا، مشکلات کے باوجود رکاوٹوں کے حل کیلئے کوشاں ہیں، کوشش ہے کہ کول پاور پلانٹ سے رمضان المبارک سےپہلے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے خود قرضے معاف کرائے وہ ہمیں چیلنج کررہے ہیں،الزامات لگانے والوں نے اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.