ہم ملک میں خواندگی کے لیے کام کررہے ہیں اور پڑھے لکھے پاکستان کا تصورلے کر کام کی شروعات کی ہے۔

کراچی (عمران مندرہ )روٹری پاکستان خواندگی مشن (RPLM) کی جانب سے ڈی ایچ اے گولف کلب کراچی میںملک کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا لائیو میوزیکل شومنعقد کیا گیا، جس میں معاشرے کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاوں افراد نے شرکت کی اور پُرگرام کے دوران استاد راحت فتح علی خان کی میوزک اور مختلف کلاموں پر بھرپور داد دیتے ہوئے میوزک سے لطف اندوزہوئے۔ اس موقع پر روٹری پاکستان لٹریسی مشن کے چیئرمین محمد فیض قدوائی اور روٹری نیشنل چیئر کے چیئرمین اور سابق گورنراقبال قریشی نے روٹری پاکستان لٹریسی مشن کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں خواندگی کے لیے کام کررہے ہیں اور پڑھے لکھے پاکستان کا تصورلے کر کام کی شروعات کی ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان لٹریسی مشن کی جانب سے ھیپی اسکولز قائم کرنے کے لیے پاکستان بھر کے منتخب سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔انکی زیر نگرانی تربیت یافتہ اساتذہ کی طلبہ و طالبات کوحقیقی معنوں میں تعلیم یافتہ بناکر کارآمد شہری بنائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ھیپی اسکولز پروگرام کے تحت ہم پہلے مرحلے میں سندھ میں تقریباََ ایک سو سرکاری اسکولز کوھیپی اسکولز میں تبدیل کریں گے، جبکہ پاکستان میں ایک ہزار سرکاری اسکولوں کو ہنستے کھیلتے اسکول بنایا جائیں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشن ٹوٹل لٹریسی کے تحت 2025ء تک پاکستان کو تعلیم یافتہ بنانا ہے، اس سلسلے میں پہلے سے ہی رو ٹری کلبس کی جانب سے تقریباََ 250 اسکولز زیرِنگرانی ہیں جہان سائنسی بنیادوں پر معیاری درس و تدریس کا عمل جاری ہے۔ روٹری پاکستان خواندگی مشن کی جانب سے میوزیکل شو کو مندوبین نے خوب سراہا اور جو روٹرین کی جانب سے بہتر تعلیم کے حوالے سے ویڈیوز، آڈیوز ،انٹر ویوزسمیت پروموشنل مواد پیش کیا گیا وہ بھی کو شرکاء نے بہت پسند کیا۔ میوزیکل شو میں خطاب کرتے ہوئے فیض قدوائی اور اقبال قریشی نے کہا کہ ان کے پروگرام T-E-A-C-H کے الفاظ کا مقصد Tسے ٹیچر سپورٹ، Eسے e لرننگ، Aسے ایڈلٹ لٹریسی، Cسے چائلڈ ڈولپمنٹ اور Hسے ھیپی اسکولز ہے۔استاد راحت فتح علی خان کو روٹری پاکستان لٹریسی مشن کی جانب سے روٹری کے گورنر محمد سلیم رائو، آرپی ایل ایم کے چیئرمین فیض قدوائی، محمد اقبال قریشی، روٹری کے نامزد گورنر عرفان قریشی و دیگر نے اچیو منٹ ایوارڈ دیا جبکہ راحت فتح علی خان کو روٹری پاکستان لٹریسی مشن کے برانڈ ایمبیسڈربنانے کی پیش کش بھی کی۔پاکستان روٹری کلب کی جانب سے منقد کئے جانے والے اس میوزیکل شو میں روٹری کے الیکٹ گورنر محمد اویس کوہاری، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن،ڈی ایچ اے کے سیکریٹری برگیڈیئر طارق،پاکستان رینجر ز کے کمانڈر سمیت آرپی ایل ایم کے میڈیا ایڈوائیزر حمید بھٹو، اسٹارلنگ کی چیف ایگزیکیٹو شہناز رمزی، کراچی پریس کلب کے صدر سراج احمد سمیت ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.