اماراتی گروپ پاکستان میں 2.2 ارب درہم سرمایہ کاری کرے گا

   کراچی: بی ایل آ ئی

متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی گروپ ’’الزرونی فاؤنڈیشن‘‘ اور پاکستان کے صف اول کے تعمیراتی ادارے ’’ڈی ایم گروپ‘‘ نے باضابطہ اشتراک کر لیا۔ اس بات کا اعلان ’’الزرونی ہاؤس‘‘ ڈیفنس میں منعقدہ تقریب اور پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الزرونی گروپ شیخ سہیل الزرونی اور ڈی ایم گروپ کے روح رواں/وائس چیئرمین الزرونی فاؤنڈیشن دانش مشتاق نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر مختلف پروجیکٹس میں 2.2 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جبکہ دنیا کے پہلے ’’گولڈ ہاؤس سٹی‘‘ کا دبئی میں افتتاح کردیا گیا ہے اور جلد ہی ’’گولڈ ہاؤس سٹی‘‘ پاکستان میں بھی بنائی جائے گی جبکہ پاکستان میں پہلی مرتبہ دبئی طرز کی ’’لائٹنگ سٹی‘‘ بھی بنائی جائے گی۔

علاوہ ازیں تقریب میں ایکسپو 2020 کی کتاب ’’موونگ ایمریٹس فارورڈ‘‘ کے سرورق اور آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا، ایکسپو 2020 بک کی لانچنگ کی تقریب 25 فروری کو برج العرب دبئی میں منعقد ہوگی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.