کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں کم سن بچی زیادتی اور تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، اعلیٰ افسران کی جانب سے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ زیر حراست افراد کے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیئے گئے ہیں۔کراچی میں کورنگی کراسنگ سے زخمی حالت میں ملنے والی کم سن بچی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے زیر حراست سات ملزمان کے خون کے نمونے تفتیشی افسر کے حوالے کردیئے، خون کے نمونے ڈی این اے کیلئے متعلقہ لبارٹری بھیجے جائیںگے۔تفتیشی حکام کے مطابق آئندہ 7سے 10روز تک ڈی این اے رپورٹ آنے کا امکان ہے، زیر حراست افراد میں حمزہ، ابراہیم، صدیق ، سجاد اور دیگر شامل ہیں،ملزمان میں سب سے زیادہ مشکوک صدیق نامی شخص ہے، صدیق خود کو متاثرہ بچی کا چچا اور کبھی ماموں ظاہر کر رہا تھا، تفتیش کے بعد پتا لگا کہ صدیق کا بچی سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔دوسری جانب بچی کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ اعلیٰ پولیس افسران کی مشاورت کے بعد کیا گیا،بچی کی طبیعت سے متعلق اسپتال کے ڈاکٹر عامر رضا کا کہنا ہے کہ بچی کے بولنے کی صلاحیت بہتر ہو چکی ہے، بچی مزید چند روز ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہے گی۔ڈاکٹر عامر رضا کے مطابق بچی کا معائنہ نفسیاتی ماہرین بھی کریں گے، بچی کو معمول کی خوراک دی جا رہی ہے، بچی کو آئی سی یو ٹراما اسپیشل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، بچی چند روز بعد ای این ٹی وارڈ میں منتقل ہوگی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کم سن بچی کو کورنگی کراسنگ کے نالے سے زخمی حالت میں نکالا گیا تھا، بچی کیساتھ زیادتی کے بعد گلا کاٹنے کی بھی کوشش کی گئی تھی اور اسے مردہ سمجھ کر زخمی حالت میں پھینک دیا گیا تھا۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.