کرپشن کےریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کیخلاف مہم چلا رہی ہے:چودھری نثار علی خان

اسلام آباد (بی ایل آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہکرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کیخلاف مہم چلا رہی ہے.

پوری سیاسی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے انہیں یا علاقے والوں کو شرمندگی ہو ۔”مشرف چاہتا تھا کہ میں اسمبلی میں منتخب ہو کر نہ آﺅں مگر عوام نے مجھے بار بار منتخب کیا مجھے یہ احسان قیامت تک یاد رہے گا “۔

اسلام آباد کے نواحی علاقے چونترا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں منافق نہیں ہوں، پسماندہ علاقوں کی ترقی میری ترجیح ہے ۔ جب بھی پاکستان اور اسلام کے خلاف آواز اٹھتی ہے اس کے خلاف سب سے بلند آواز چودھری نثار علی خان کی ہوتی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ مجھے مخالفین کی تقریروں سے فرق نہیں پڑتا مگر انکی غلط بیانی اور جھوٹ پر افسوس ہوتا ہے اور اس سے بڑھ کر افسوس سننے والوںپر ہوتا ہے ۔”آپ لوگ ہر الیکشن میں جھوٹ کیوں سنتے ہیں “؟ مجھے ووٹ دو یا نہ دو آپکی مرضی ہے مگر جھوٹوں کو یہ تو کہو کہ اس علاقے میں ترقی کی اینٹ اگر کسی نے رکھی ہے تو چودھری نثار علی خان نے ہی رکھی ہے ۔

چودھری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بھی جاتاہوں اور کوئی اور اقتدار میں آتا ہے تو چونترا کی سڑکیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں ۔ میں ان سڑکوں کو تیسری دفعہ مرمت کروا رہا ہوں جس پر ایک ارب سے زیادہ خرچ ہو نگی ۔علاقے کے مسائل سے آگاہ ہوں ۔ ہمار ایک ہی مٹی سے تعلق ہے ، یہاں ہی پید اہوا اور اسی مٹی میں دفن ہونا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہر ایک کے پاس موبائل فون ہے اور لوگ مجھے اپنے مسائل بھیج سکتے ہیں ۔”میں فون پر ہی کارروائی کرتا ہوں اور یہ نہیں پوچھتا کہ کون ہے یا ووٹ کس کو دیا “۔میں اللہ سے ڈرنے والا انسان ہوںاور سوچتا ہوں کہ کسی کا بھلا ہو جائے ۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.