مقبوضہ کشمیر میں ہندوو ں کو آباد کرنے کی کوشش جاری،انتہا پسند تنظیموں کو فری ہینڈ دیاجاتا ہے:مشال ملک

اسلام آباد(بی ایل آ ئی)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندووں کوآبادکرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ انتہا پسندتنظیموں کو حکومت کی جانب سے فری ہینڈ دیاجاتا ہے ان کا مسلمانوں کیخلاف جو جی چاہتا ہے کرتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام”ٹونائٹ ود معید پیر زادہ“میں گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اکثر مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں بیانات آتے رہتے ہیں لیکن اس پرتھنک ٹینک بنایا جانا چاہیے جو مسئلہ کشمیر کوہر فورم پر اٹھائے جس سے عالمی دنیا اس پر نوٹس لینے پر مجبور ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں پر امن سیاسی جدوجہد کو روکا جاتا ہے ، لوگوں پر آنسو گیس اور پیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے۔لیکن انتہا پسندہندو تنظیموں کو روکنا تو دور کی بات الٹا ان کو ہر قانون سے آزاد کر دیا جاتا ہے جبکہ ان کو ہر روز ریلی نکالنے کی اجازت ہے وہ لوگ چاہے ڈنڈے اٹھائیں یا مسلمانوں کا قتل عام کریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔مشال ملک نے یاسین ملک کو در پیش مشکلات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب کبھی ریلی نکالنی ہوتی تو یاسین ملک کو 2،2دن پہلے گھر سے باہر سخت سردی کی راتوں میں چھپ کررہنا پڑتا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.