کراچی : سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں ملازمین کی ترقیاں

کراچی : سندھ کچی آبادی اتھارتی کے ترجمان نے اردو ، سندھی کے مختلف اخبارات میں افسران کی ترقی کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں کچی آبادی اتھارٹی کے افسران کی ترقی کی بحالی اتھارٹی کے قوانین اور سپریم کورٹ کی واضع کردی عین اصولوں کے مطابق ہوئی ہے جو کہ پچھلے ایک سال سے بغیر کسی قانونی وجہ سے رکی ہوئی تھی ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اپگریڈیشن ختم کرنے کے بعد تمام افسران جن میں محمد اسلم ، امان اللہ شیخ ، فیصل میمن ، جاوید احمد خان ، عبدالغنی جوکھیو اور امداد لاشاری کے ماضی میں کئے گئے پروموشن کو گریڈ 18 تک بحال کیا گیا لیکن اسی اصول پر جاوید احمد خان اور عبدالغنی جوکھیو کے پروموشن گریڈ 19 بلاکسی معقول وجہ سے روکے گئے تھے جو کلہ 2007 میں دیگر افسران کے ساتھ خالصتاً میرٹ اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئے تھے باقی دیگر افسران کی پروموشن صرف 18 گریڈ تک ہوئے تھے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عبدالغنی جوکھیو اور جاوید خان کا گریڈ 19میں پروموشن جنوری 2007 میں ہوا تھا جو کہ مارچ 2016 سے بغیر کسی وجہ سے روکا ہوا تھا ۔ ان افسران کی ترقی کے دوران بیس سال کے عرصہ میں نہ ہی کسی افسر نے اعتراض کیا اور نہ ہی عدالت سے رجوع کیا ان افسران کے پروموشن کی بحالی عین اتھارٹی کے سروس قوانین کے مطابق اور سپریم کورٹ کے واضع کردہ طریقہ کار کے مطابق ہوئی ہے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے اور اتھارٹی میں سب سے سینئر افسران عبدالغنی جوکھیو اور جاوید خان ہیں اخبارات میں منفی خبر لگانے والوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.