تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران تنقید کی توپوں کا رخ وفاقی حکومت کی جانب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری حکومت بیرونی دباو پر قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔کھاد پر سبسڈی واپس لینا ظالمانہ اور غیرانسانی فیصلہ ہے اس سے دیہی علاقوں کی غربت میں اضافہ ہوگااور جہاں غربت میں اضافہ ہوتا وہاں جرائم بھی بڑھنے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بات یہاں ختم نہیں ہوتی سبسڈی واپس لینے سے بین الصوبائی ہم آہنگی تباہ ہو جائیگی اور صوبوں کے درمیان جھگڑے پیدا ہوں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے ان کا یہ فیصلہ صوبوں میں دوری کا نتیجہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔لیکن پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کے کسانوں کیساتھ کھڑی ہے، اور ہر قد م پر کسانوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔