حیدرآباد کے علاقے سفاری کمپاؤنڈ میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ہلاک شدگان میں میاں بیوی ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاکتیں ذہریلا کھانا کھانے سے ہوئی علاقے میں کہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹھان کالونی اور سرفراز کالونی کے قریب واقع سفاری کمپاؤنڈ کے ایک تین منزلہ مکان کی بالائی منزل سے جب رہائشی افراد دن بھر باہر نہیں آئے توتشویش پھیل گئی اور مکان کو کھولا گیا تو پانچ افراد کی لاشیں ملیں جن کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہلاک شدگان میں 45سالہ کفایت اللہ 35سالہ شاہین زوجہ کفایت اللہ ان کا 5سالہ بیٹا خضر کفایت ، چار سالہ بیٹی معراج اور 2سالہ شانزاہ شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کی اموات زہریلی خوراک کھانے کے سبب ہو ئی ہے تاہم حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔ واقع پر علاقے میں کہرام مچ گیا بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔