جرمن فیشن ڈیزائنر نے سیکیوریٹی کیمروں کو دھوکا دینے والا لباس تیار کرلیا

برلن:جرمن فیشن ڈیزائنر نے ایسا لباس تیار کیا ہے جو چہرے پہچاننے والے خودکار سیکیوریٹی کیمروں کو دھوکا دے سکتا ہے۔ اس لباس کی ڈیزائننگ میں کوئی جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی گئی بلکہ جرمن فیشن ڈیزائنر ایڈم ہاروے نے کمپیوٹر میں انسانی چہرے شناخت کرنے کی صلاحیت سے متعلق اپنی معلومات سے فائدہ اٹھایا ہے۔اس لباس پر ایسے عجیب و غریب نقش و نگار بنے ہوئے ہیں جو دور سے دیکھنے پر بھوتوں کے چہروں کی طرح نظر آتے ہیں اور جب یہ کوئی شخص یہ لباس پہن کر خودکار سیکیوریٹی کیمرے کے سامنے سے گزرتا ہے تو کیمرے سے منسلک، انسانی چہروں کو پہچاننے والا نظام یوں سمجھتا ہے جیسے ایک ہی جگہ بہت سارے انسانی چہرے موجود ہیں اور یوں وہ ان نقوش و نگار سے دھوکا کھاجاتا ہے اور اصل انسانی چہرے کو شناخت کرنے میں غلطی کر جاتا ہے۔ سیکیوریٹی سے وابستہ ماہرین نے اس لباس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے استعمال میں آکر یہ نیا ہتھیار بن سکتا ہے اور حفاظت پر مامور عملے کےلئے چیلنجوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ اسی لئے بہتر ہے کہ اس لباس کی ترویج اور تشہیر سے گریز کیا جائے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.