رومانیہ(بی ایل آ ئی) رومانیہ کے ایک گاوں میں لوگوں نے سرداور برفیلے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک انوکھی گھڑ دوڑ کا مقابلہ منعقد کیا جس میں گھوڑے بر فانی راستوں پر دوڑ لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس سالانہ گھڑریس میں افراد اپنے پالتو گھوڑوں کے ساتھ برفیلے میدان کا رخ کرتے ہیں اورسرد موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے گھوڑوں کی ریس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ اس ریس میں حصہ لینے کے لئے یہ افراد سال بھر اپنے گھوڑوں کو خصوصی طور پر بر ف پر دو ڑنے کی تر بیت دیتے ہیں۔ریس کے دوان بہت سے گھوڑے لڑ کھڑا کر گر جاتے ہیں جبکہ بعض برفیلے راستے پر پھسل بھی جاتے ہیں۔ریس میں جیتنے والے کو خصوصی انعام بھی دیا جاتا ہے۔