پولینڈ (بی ایل آ ئی)میں شدید ترین سردی کے باعث 10 افراد ہلاک ،نومبر سے اب تک سردی سے مرنے والوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔
ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے حکومتی مرکز برائے سکیورٹی کی خاتون ترجمان بو زینا وائی سکا کے حوالہ سے بتایا کہ گذشتہ ایک روز میں 7افراد ہلاک ہو ئے جو کہ موسم سرما کا سرد ترین دن ہے اور اس کے بعد ہفتہ کے روز سردی سے 3 افراد ہلاک ہوئے اس طرح یکم نومبر سے لے کر اب تک سردی سے ہلاکتوں کی تعداد 53ہو گئی ہے ۔
و زینا وائی سکا نے مزید بتایا کہ کئی علاقوں میں ہفتہ کو درجہ حرارت 7 ڈگری فارن ہائیٹ رہا ۔ دریں اثناء پولینڈ میں پولیس عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سردی لگنے کے خطرےسےدوچار خصوصا بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لئے ان کی امداد کریں۔