آل کراچی استاد غلام فرید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
ما ریپور بلوچ نے فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی ،حاجی انوربلوچ نے انعامات تقسیم کئے
کراچی( اسپورٹس رپورٹر )بابل اسپورٹس و پاک زمیندار فٹبال کلب لیاری گبول پارک اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی استاد غلام فرید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ماریپور بلوچ نے جیت لیا فائنل میں اعظم اسپورٹس کو 1-0سے شکست ہوئی،رازق نے واحد گول اسکور کیاحاجی انور بلوچ نے انعامات تقسیم کئے ، اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقیں فٹبال کی تعداد موجود تھی دونوں ٹیموں کے درمیاں کانٹے دار مقابلہ رہا ،وقفے تک مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی بابل اسپورٹس فٹبال کلب کے سرپرست اعلی حاجی انور بلوچ ، حاجی غلام مرتضی بلوچ وزیر کچی آبادی سندھ، شاھجان بلوچ ایم این اے لیاری تھے جن کا وقفے کے دوراں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ،ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ سیکٹری ابراہیم گلاب سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکٹری رحیم بخش ،ڈسٹرکٹ ملیر کے سیکٹری شاہد تاج ، ڈسٹرکٹ ملیر کے صدرفتح محمد بلوچ ،ڈسٹرکٹ ایسٹ سیکٹری کیپٹن عبیداللہ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدرغلام رسول گلاب بلوچ ، اسحاق عثمان ،پاکستان باکسنگ کے کوچ علی بخش ، ڈسٹرکٹ ویسٹ صدر ظفراقبال کوچ پی آئی اے ، مراد بخش بلوچ ،یوسی چیئرمین حاجی حسن موجود تھے کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں جانب تیزی نظر آئی رازق نے 58ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ماریپور بلوچ کو فاتح ٹرافی کا حقدار بنا دیا ،بابل اسپورٹس فٹبال کلب کے سرپرست اعلی حاجی انور بلوچ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ٹورنامنٹ کے بہتریں گول کیپر وقاص بابل اسپورٹس ،عبدالغفور ینگ حسینی اورٹاپ اسکورر سراج جاوید پھول پتی اسٹار کو ٹرافی دی گئی۔ ریفریزنذرشباب ،عبدالرحمن،عبدالرؤف میچ کمشنرغلام اکبر تھے میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان