سلامتی کونسل نےفلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرار داد منظور کرلی
Dec 24, 2016BLI Newsتازہ ترینComments Off on سلامتی کونسل نےفلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرار داد منظور کرلی
یو یارک امریکہ کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکنے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریشر کی وجہ سے جمعرات کو مصر نے اپنی قرار داد واپس لے لی تھی تاہم جمعہ کو وہی قرار داد نیوزی لینڈ، ملائیشیا، وینزویلا اور سینیگال نے سلامتی کونسل میں پیش کی ۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکا جائے۔
سلامتی کونسل کے تمام 14ممبران نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جس پر خوب تالیاں بجائی گئیں جبکہ پندرہویں رکن اور ویٹو پاور امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 8 سال میں یہ پہلی قرار داد ہے جو اسرائیل اورفلسطین کے تنازعہ پر منظور کی گئی ہے۔