جاپان میں تنہائی کا توڑ “فرضی بیوی” تیار کرلی گئی

جاپان میں ایک ایسا منعکس ہولوگرام تیار کیا گیا ہے جو تنہا نوجوانوں کی جیون ساتھی بن سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں بنایا گیا ہیکاری نامی گھریلو سمارٹ آلہ ہیلو کہتے ہوئے خوش آمدید کہتی ہے۔ ہیکاری آپ کی جیون ساتھی بھی بن سکتی ہے۔ وہ گھر کی لائٹیں آن آف کرسکتی ہے۔ ائر کنڈیشنر آن آف کر سکتی ہے۔ ’شوہر‘ کی واپسی اسے خوش آمدید کہتی ہے۔ اس کی قیمت صرف 2700 ڈالر ہے اور آرڈر کے ایک سال کے اندر مل سکتی ہے ،یہ اکیلے مردوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔اس کے بارے میں ملے جلے خیالات سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سماج مخالف ایجاد ہے جبکہ بعض دوسروں کے خیال میں ہیکاری تنہائی پر قابو پانے میں مددگار ہو گی۔جاپانی نوجوانوں میں تنہائی بہت بڑا مسئلہ ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.