
سوات خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوات ،شانگلہ ،ما لا کنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز زلزلے کی شدت اور مرکز کا پتہ لگا رہی ہے ۔