کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ ایک واقعے سے متعلق ہے ، ادارے کی کارکردگی پر تنقید کرنا ٹھیک نہیں:مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ ایک واقعے سے متعلق ہے ،ایک رپورٹ پر ادارے کی کارکردگی پر تنقید کرنا ٹھیک نہیں ہے،اس طرح کی رپورٹ سے انسان سیکھتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک حادثے کی وجہ سے کسی کی کارکردگی کو الزام نہیں لگایا جا سکتا،وزارت داخلہ رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ملک 30 سے 35 سال سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہاہے،بہتر کارکردگی کی وجہ سے 80فیصد دہشتگردی کم ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری وزارت داخلہ کومورد الزام ٹھرانا مناسب نہیں ہے ،وزیر داخلہ چوہدری نثار خود اس رپورٹ کو دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد مدارس کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے۔چوہدری نثارنے بغیرکسی سمجھوتے کے اپنا کام جاری رکھا، وہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کو دیکھ کراپنا رد عمل دیں گے۔
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.