’اب جو بھی غیر ملکی سعودی لڑکی سے شادی کرنا چاہے گا پہلے اس سے زبردستی یہ کام کروائیں گے ‘ سعودی حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر ہی بہت سے مَرد ارادہ بدل لیں گے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں صرف روزگار کا حصول ہی مشکل نہیں ہو رہا بلکہ غیر ملکیوں کے لئے سعودی خواتین سے شادی کرنا بھی ہرگزرتے دن کے ساتھ مشکل ترین ہوتاجارہا ہے۔ سعودی حکومت غیر ملکی مردوں کی سعودی خواتین سے شادی کی حوصلہ شکنی کے لئے سرگرم نظر آتی ہے اور شادی سے قبل غیر ملکی مردوں کے ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی نظر آتی ہے۔
عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیر ملکی مردوں کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ شادی سے قبل ان کا ڈرگ ٹیسٹ لیا جائے گا تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ وہ منشیات کے عادی تو نہیں ہیں۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں تمام ہسپتالوں اور کلینکس کو اس قانون کے متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی مردوں سے رشتہ ازدواج قائم کرنے کی خواہشمند غیر ملکی خواتین کے لئے بھی یہ ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ شادی سے قبل تیار کی جانے والی امیدوار کی میڈیکل رپورٹ میں ڈرگ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی شامل ہوگی۔ سعودی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ و ابلاغیات کے سربراہ مشال الرابعیان کا کہنا تھا ”دراصل لازمی ڈرگ ٹیسٹ ان غیر ملکی مردوں کی میڈیکل رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جو سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند ہوں گے۔“
سعودی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دئیے جانے کے بعد گھریلو جھگڑوں اور طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے میں مدد ملے گی کیونکہ نشے کے عادی افراد اکثر و بیشتر گھریلو جھگڑوں، اور ان جھگڑوں کے نتیجے میں طلاق کا سبب بنتے ہیں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.