وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات ، ملکی سلامتی کے امور پر مشاورت
Dec 15, 2016BLI Newsتازہ ترینComments Off on وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات ، ملکی سلامتی کے امور پر مشاورت
اسلام آباد وزیرا عظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیرا عظم نوازشریف سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور اب وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر بن گئے ہیں ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا۔