اردو زبان کو سرکاری سطح پر کیوں رائج نہیں کیا جارہا ،ہائی کورٹ نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے احکامات کے باوجود اردو زبان کو سرکاری سطح پر رائج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نفاذ اردو فورم کے سربراہ شریف نظامی کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ سپریم کورٹ نے اردو زبان سرکاری سطح پر رائج کرنے کا حکم دیا تھا لیکن حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کچھ نہیں کر رہی جو عدالتی فیصلے سے انحراف کے مترادف ہے،،،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زبان کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے سے قوم کی ذہنی نشوونما بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔دنیا کی تمام تر اقدام نے اپنی قومی زبان کو رائج کر کے ترقی کی منازل طے کیں۔انہوں نے کہا کہ اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج نہ کر کے آئین پاکستان اور عدالتی فیصلے کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو 24جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.