ملازمین کا خسارے میں کوئی کردار نہیں، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سٹیل مل ملازمین کو تنخواہ دینے کی ہدایت

سلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پاکستان سٹیل کے ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا افضل کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پاکستان سٹیل کے خسارے اور ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ پاکستان سٹیل کے خسارے میں ملازمین کا کوئی کردار نہیں ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے کہا کہ وزارت خزانہ پاکستان سٹیل کے ملازمین کیلئے تنخواہ بندوبست کرے۔ کمیٹی کے رکن عارف علوی نے کہا کہ جو بے قصورہیں ان کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور جنہوں نے پاکستان سٹیل کو ڈبویا ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پی اے سی نے پاکستان سٹیل کے ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.