پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا

راولپنڈی: 

پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ جن میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں میجر جنرل ندیم رضا، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجر جنرل قاضی اکرام، میجر جنرل نعیم اشرف، میجر جنرل شیر افگن اور میجر جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔

میجر جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ میجر جنرل ندیم رضا اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ہیں، میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو اور میجر جنرل نعیم اشرف این ڈی یو میں تعینات ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو کورکمانڈر10 کور تعینات کردیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال کا جوائنٹ ہیڈ کوارٹرتبادلہ کردیا گیا اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کورکمانڈر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.