یہ چینی جوق درجوق ہمارے ملک میں آکر ہماری لڑکیوں سے شادیاں کررہے ہیں کیونکہ۔۔۔‘ وہ ملک جسے چینی مردوں نے پریشان کردیا، اتنی شادیوں کی وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی سوچیں گے کہ ابھی۔۔۔
Dec 10, 2016BLI NewsکاروبارComments Off on یہ چینی جوق درجوق ہمارے ملک میں آکر ہماری لڑکیوں سے شادیاں کررہے ہیں کیونکہ۔۔۔‘ وہ ملک جسے چینی مردوں نے پریشان کردیا، اتنی شادیوں کی وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی سوچیں گے کہ ابھی۔۔۔
کمپالا (نیوز ڈیسک) افریقی ملک یوگنڈا میں چین کی بھاری سرمایہ کاری اور چینی تاجروں کی بڑھتی ہوئی آمدورفت سے یوگنڈا کے لوگ پہلے تو بہت خوش ہوئے لیکن جب پتا چلا کہ چینی مرد مقامی خواتین سے دھڑا دھڑ شادیاں کر رہے ہیں تو پورا ملک پریشان ہو گیا ہے۔
ویب سائٹ کوارٹز کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کے سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پارلیمنٹ کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی مردوں کی ایک بہت بڑی تعداد یوگنڈ اکی خواتین سے شادی کرچکی ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ ان شادیوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین سے کاروباری افراد، سرمایہ کار، صنعت کار، ٹھیکیدار اور ہر طرح کے ماہرین بڑی تعداد میں یوگنڈا میں جاری مختلف منصوبوں سے منسلک ہیں۔ یہ افراد طویل عرصے کے لئے یوگنڈا میں قیام کرتے ہیں اور اپنے اس قیام کو سہل بنانے کے لئے مقامی خواتین سے شادیاں کرلیتے ہیں۔
رپورٹ پیش کرنے والے افسران نے انتہائی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوگنڈا کی خواتین ناصرف چینی مردوں سے شادیاں کررہی ہیں بلکہ ان کے لئے بچے بھی پیدا کررہی ہیں۔ افسران نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے سیاسی رہنماﺅں پر زوردیا کہ اس مسئلے کا جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے۔
واضح رہے کہ یوگنڈا میں قومی سطح کے درجنوں بڑے منصوبے چینی کمپنیوں نے تعمیر کئے ہیں اور بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان میں منڈیلا نیشنل سٹیڈیم، ملک کا بڑا ہائیڈرو پاور ڈیم اور انتیبے شہر سے دارالحکومت کمپالا تک ہائی وے کی تعمیر بھی شامل ہے۔ ان منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین اور سرمایہ کاروں و تاجروں کی تعداد 50 ہزار تک بتائی جاتی ہے۔