چین اور یورپ کے مابین ریلوے کے ذریعے تجارتی راہداری کا آغاز ہو گیا ۔
چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق وسطی چین کے شہر اوہان سے تجارتی سامان لیکر ٹرین یورپ کے لئے جمعرات کو روانہ ہوئی ۔ ٹرین میںآٹو پارکساور الیکٹرانک مصنوعات یورپ کے لئے روانہ کی گئی ہیں ۔ ٹرین شمالی چین کے علاقہ اندرون مینگولیا سے ہوتی ہوئی روس، بیلا روس اور پولینڈ کے ذریعے12ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اپنی حتمی منزل جرمنی پہنچے گی۔تجارتی راہداری کے ذریعے چینی مصنوعات روس، بیلا روس، وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ بھیجی جائیں گی ۔چینی شہر اوہان سے کارگو ٹرین کے ذریعے 12بین الاقوامی تجارتی راہداریاں مختلف ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔