رواں ہفتے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی

 کراچی: 

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام پر کراچی سمیت سندھ  اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت  ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی خوشخبری سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوجائے گا جس کے باعث ہفتے سے پیر کے دوران خیبرپختون خوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز کوئٹہ، ژوب، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اسی دوران مکران اور کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا قوی امکان ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.