وزیر اعلیٰ پنجاب ترک صوبے قیصری پہنچ گئے ،ڈپٹی گورنر کا ائیرپورٹ پر استقبال،اپنے دوسرے گھر آیا ہوں ،جب بھی ترکی آیا پہلے سے زیادہ پیار ملا:شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترکی کے صوبے قیصری(Kayseri) کے معروف صنعتی شہر قیصری پہنچ گئے،ایئر پورٹ پرڈپٹی گورنر زکریا جونے(Mr. Zekerya Juney) نے وزیر اعلی پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈپٹی گورنر قیصری نے کہا کہ میں ترکی کے صدررجب طیب اردوان کی جانب سے آپ کے استقبال کیلئے آیا ہوں،انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو ترک صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ آپ کی ترکی آمد ہمارے لئے ہمیشہ خوشیوں کا پیغام بن کر آتی ہے ، پاک ترک دوستی کو مضبوط بنانے میں آپ جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ ہر اعتبار سے قابل تحسین ہے۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوسرے گھر آیا ہوں ،جب بھی ترکی آتا ہوں پہلے سے زیادہ پیار اور محبت ملتی ہے ،پاکستان اور ترکی میں بڑھتا ہوا تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،حالیہ برسوں میں پاک ترک تعلقات میں جو استحکام آیا ہے وہ دونوں ملکوں کیلئے خیر و برکت کا باعث ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ترکی کے عوام کیلئے محبت و نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں ۔وزیر اعلی شہباز شریف کل عبداللہ گل میوزیم اور لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ترک صدر رجب طیب اردواناور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.