امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور قدرتی گیس کے نرخ 1.1 فیصد کے اضافے سے 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 3.7 سینٹ کی بہتری سے 3.352 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے جبکہ اس سے پہلے کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے نرخ 3.365 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئے جو کہ دسمبر 2014ء کے بعد قدرتی گیس کے نرخوں کی بلند ترین سطح ہے۔
ماہرین کے مطابق قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کی وجہ درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کے باعث قدرتی گیس کی طلب میں اضافے کی صورتحال ہے۔