پشاور میں کونسلروں نے ضلع ناظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد چلانے کی دھمکی دے دی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلع ناظم اور کونسلروں کے درمیان عدم اعتماد کی فضا پیدا ہو گئی ہے ،ترقیاتی کام نہ ہونے ،فنڈز نہ ملنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پرکونسلر ضلع ناظم سے ناراض ہو گئے ۔ناراض کونسلرو ں نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی دھمکی دے دی ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناراض کونسلروں کے سربراہ رحمان افضل نے کہا کہ ضلع نا ظم نے ڈیڑھ سال میں صرف 20لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے جس کے نتیجے میں ہر علاقے میں ٹھیکیدار کام ادھورے چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ضلع ناظم نے دس رکنی جرگے کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا ،اب ضلع ناظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے جس کے لیے مطلوبہ 92کونسلروں کی تعداد پوری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے مذاکرات کے لیے ناراض کونسلروں کو منگل کو بلا یا ہے ،اگر انہوں نے ضلع ناظم تبدیل نہ کیا تو اپنا ناظم لانے میں آزاد ہو نگے
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.