کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کراچی سٹی تائی کوانڈو اکیڈمی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی زولفی انٹرنیشنل تائی کوانڈو اکیڈمی آف پاکستان کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد نمبر2 کراچی میں دوروزہ 23ویں قائداعظم اوپن انٹر اسکول اینڈ انٹر کلبز تائی کوانڈو چیمئپن شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی،اسکول ایونٹ میں الاصلاح اسکول نے پہلی، الہادی اسکول نے دوسری، الائیڈ اسکول(بلدیہ کیمپس) نے تیسری اور پرائم روز اسکول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی،انٹر کلبس کے مقابلے بلا زون تائی کوانڈو اکیڈمی نے پہلی، اسٹرونگ تائی کوانڈو اکیڈمی نے دوسری، پرنس تائی کوانڈو اکیڈمی نے تیسری اور یونیورسل تائی کوانڈو کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔دوروزہ چیمئپن شپ پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے قوانین کے مطابق اور کراچی سٹی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی ٹیکنکل کمیٹی کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی مہمان خصوصی رازق ایچ ربانی ، چیف پیٹرن محمد معین الدین اور آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین تھے، چیمپئن شپ میں شہر بھر کے 30سے زائد اسکولوں کے1000سے زائد طالبعلموں نے حصہ لیا، اسکولوں کے ناموں کی تفصیل درج ذیل ہے، پاک ترک انٹرنیشنل اسکول(جوہر کیمپس)، دی اسمارٹ اسکول( بلدیہ اور شاہ فیصل کیمپس)، دی ایجوکیٹر (ماڈل کالونی اور شاہ فیصل کیمپس)، سینٹ مائیکلس کنوینٹ اسکول، الائیڈ اسکول(بلدیہ اور نیول کیمپس)، پینیکل اکیڈمی، فاطمیہ اسکول، بیکن ہاؤس اسکول(جوبلی کیمپس)، ڈف فاؤنڈیشن پبلک اسکول، جوپیٹر اکیڈمی، الہادی اکیڈمی، پرائم روز اسکول، کریک ویو اکیڈمی، کریشین اسکول سسٹم، الاصلاح اسکول، کے سی کے پبلک اسکول، دی لٹل لرنگ کنڈرگارٹن، پی اے ایف سلیم نواز فضائیہ اسکول، ولوبروک اسکول، گرین لینڈ گرام اسکول، دی اوک ایجوکیشن، ایجوکیشن بے، اے وی سینیا اسکول، مدینتہ العلم نے حصہ لیا، بھرپور مقابلے کے بعد الاصلاح اسکول نے پہلی، الہادی اسکول نے دوسری، الائیڈ اسکول(بلدیہ کیمپس) نے تیسری اور پرائم روز اسکول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، دوسری جانب انٹر کلبس کے مقابلے 26اور27نومبر2016کی شام سے منعقد ہوئے، جس میں شہر بھر کے20سے زائد کلبس کے جونیئر اور سینئر ویٹ کیٹا گریز کے کلر اور بلیک بیلٹ 500سے زائد کھلاڑی مدمقابل نظر آئے، بھرپور مقابلے کے بعد بلا زون تائی کوانڈو اکیڈمی نے پہلی، اسٹرونگ تائی کوانڈو اکیڈمی نے دوسری، پرنس تائی کوانڈو اکیڈمی نے تیسری اور یونیورسل تائی کوانڈو کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے قوانین کے مطابق اور کراچی سٹی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے زیر نگرانی منعقد کیے گئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رازق ایچ ربانی اور انجم حسین تھے اور دیگر مہمانوں میں STAکے سیکٹری کامران قمر قریشی،KCTAکے پریزیڈنٹ فراز عثمان، سینئر ماسٹر اظہر سعید، شہزاد احمد،ماسٹر فراز احمد جعفری، ماسٹر مسرور زمان، سید علی نقی نقوی، عائشہ نور، سید محمد نقوی، محمد زبیر، حسن علی، ہنا خان، منیزا اکرم، راؤ انور،سلیمان صادق، مس نافیا عبدالجبار، مس سونیا، خرم معراج، نورین کاشف شامل تھے، چیمپئن شپ کے اختتام پر آرگنائزنگ سیکریٹری محمد شبیر حسین نے تمام کلب اور اسکولز، انسٹرکٹرز، تائی کوانڈو ماسٹرز، سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے یہ چیمپئن شپ کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچی۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.