اسلام آباد:
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے اور اس کے بغیر صحت و تعلیم سے متعلق درست ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں، شہری پالیسی بنانے اور کچی آبادیوں کا مسئلہ حل کرنے کی اشد ضرورت ہے جب کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے سے بھی اہداف کے حصول میں مشکلات تھیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں سیکیورٹی نہیں ہوگی تو بچے اسکول نہیں جائیں گے، فاٹا، شمالی وزیرستان اور جنوبی پنجاب جیسے علاقوں میں پولیو کیسز زیادہ ہیں جب کہ آئندہ آنے والی حکومت بھی ہماری ہوگی۔