پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ،اولمپین رشید قمبرانی

اس کھیل کو بچانے اور اس کا مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے صوبائی وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش خان مہر اپنا کردار ادا کریں
تین سے چار سالوں سے نان پروفیشنل لوگ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ساز باز کرکے باکسنگ فیڈریشن پر قابض ہوگئے
میری وفاقی وزیر کھیل ،پی او اے کے صدر ، حکومت سندھ سے مجھ سمیت تمام باکسرزکا مطالبہ ہے کہ باکسنگ کو مزید تباہی سے بچائیں
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) اٹلانٹا اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سیف گیمز، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ اولمپیئن باکسر عبدالرشید قمبرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے،اس کھیل کو بچانے اور اس کا مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے صوبائی وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش خان مہر اپنا کردار ادا کریں،ہم ان کواپنے مکمل اعتماد اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں، سردار محمد بخش کھیلوں سے محبت رکھتے ہیں،ان کو نہ صرف اسپورٹس کا درد ہے بلکہ وہ خود بھی مختلف کھیل کے میدان میں سرگرم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اولمپیئن باکسر عبدالرشید قمبرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا حال دیکھ کررونے کو دل چاہتا ہے ہمیں دکھ اور افسوس ہے کہ ایک وقت وہ تھا جب پاکستانی باکسرز پوری دنیا میں پاکستان کے لئے سیف ،ایشین ،کامن ویلتھ گیمز سمیت انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں میڈلز حاصل کرتا تھا،اگر آپ دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں میڈلز کی تعداد دیکھیں گے ،تو اس وقت باکسنگ ہی واحد کھیل ہے جسمیں پاکستان کے پاس سب سے زیادہ میڈلزہیں،چاہئے ایشین گیمز ہو یا سیف گیمز باکسنگ کے میڈلز زیادہ ہیں،رشید قمبرا نی نے بتایا کہ گزشتہ تین سے چار سالوں سے نان پروفیشنل لوگ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ساز باز کرکے باکسنگ فیڈریشن پر قابض ہوگئے ہیں،ان کے کارناموں نے پاکستان باکسنگ کا بیڑا غرق کردیا ہے،اب وہ ملک جو ہم سے باکسنگ پہلے راؤنڈ میں ہار جاتے تھے ہم سے آگے نکل گئے ہیں،ہماری باکسنگ کو تباہی کی طرف لے جانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمیت پاکستان کے تمام اولمپئین اور انٹرنیشنل باکسرز ،ریفریز ججز خواہ وہ ملک میں یا ملک سے باہر ہیں اس صورتحال پر بے حد فکر مند ہیں اور وہ مزید پاکستان کی باکسنگ کو تباہی سے بچانے کے لئے پریشان ہیں۔رشید قمبرانی کا کہنا ہے کہ میں نے خود سردارمحمد بخش خان مہر سے ملاقات کرکے اس مطالبہ کیا کہ وہ باکسنگ کو تباہی سے بچانے کے لئے آگے آئیں اور اس کھیل کی سرپرستی کریں سندھ ،کراچی اور لیاری نے پاکستان باکسنگ کو نامور اسٹار فراہم کئے ہیں اس لئے اس لئے آپ سندھ کے فررند بھی ہیں پاکستان باکسنگ کی نظرآپ پر لگی ہے ہم اولمپین باکسرز ان لوگوں کی حمایت کرتے ہیں جو اس کھیل سے اور اس کے قانون سے برسوں سے واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح میڈیا میں ایک مرتبہ پھر نام نہاد ٹولہ جو گزشتہ تین سے چار سالوں سے پاکستان باکسنگ پر براجماں ہیں اس کھیل کو مزید تباہ کرنے کے لئے اپنے مفاد کی طرح ملکی مفاد کو پس پست ڈال ایک مرتبہ پھر پاکستان باکسنگ پر قبضہ کرنے کے لئے سرگرام ہوچکا ہے۔میری وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) سید عارف حسن اور حکومت سندھ کے وزیر کھیل سردارمحمد بخش خان مہر سے مجھ سمیت تمام باکسرزکا مطالبہ ہے کہ تمام چیزوں سے بالاتر ہوکر خدا کے واسطے باکسنگ کے کھیل پر رحم کریں اور اسے مزید تباہ ہونے سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.