کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سیول اولمپک میں پاکستان کے لئے باکسنگ میں کانسی کامیڈل جیتنے والے لیجنڈری باکسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان باکسنگ کو تباہی سے دوچار کرنے والے دوداخان بھٹو اور اصغر بلوچ اینڈ کمپنی کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے اور باکسنگ کے نام پر کھائی گئی رقوم ان سے وصول کی جائے ، حسین شاہ نے صدر، وزیراعظم اور وزیر کھیل سے درخواست ہے کہ وہ گزشتہ چار سال میں پاکستان باکسنگ کو موجودہ لوگوں نے جیتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کھبی ماضی میں نہیں ہوا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان باکسنگ کا درد رکھنے والے مجھ سمیت پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر رہنے والے اولمپیئن،انٹر نیشنل،نیشنل سابق باکسر،آفیشلز متحد ہوکر محسن پاکستان باکسنگ پروفیسر انور چوہدری،میجر (ر) عبدالرشید کی ساٹھ سالہ محنت کو صرف چار سالوں میں برباد کرنے کرنے والے باکسنگ سے نا واقف عناصر کیخلاف متحد ہوجائیں۔ ہم پاکستان سے باہر بیٹھ کر اس کھیل کی تباہی برداشت نہیں کرسکتے جس نے دنیا میں ہمیں اپنی پہچان دی، میں وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیر زادہ،جنرل (ر) عارف حسن،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے پاکستانی رکن سید شاہد علی شاہ سے اپیل کرتا ہوں کہ خالد محمود اور دودا خان بھٹو کی ملی بھگت سے دسمبر 2012 والے نام نہاد الیکشن والے ڈرامے کو دوبارہ دھرانے کی کوشش کو ناکام بنانے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ کیونکہ میں ذاتی طور پر علی اکبر شاہ قادری،غلام حسین پٹنی،محمد اکرم خان،ارشد جاوید قریشی، اولمپیئن اصغر علی چنگیزی،اولمپیئن بابر علی خان،اولمپیئن عثمان اللہ خان،سید محمد شریف اور بہت سے دیگر افراد کو جانتا ہوں جو اب باکسنگ بچانے کے لئے سردار محمد بخش خان مہر کو فیڈریشن کا صدر اور اکرم خان کو سیکریٹری جنرل لانے کی حمایت کرہے ہیں،میں انکے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں،ساتھ ہی پاکستان کی پرنٹ و الیکٹرانک کی توسط سے چاروں صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشنز ،تینوں فورسز ،اسلام آباد،ریلوے ، واپذا،ہائر ایجوکیشن کمیشن ،میری مدر آرگنائیزیشن کے.الیکٹرک، کے سربراہوں سے اپیل کرتاہوں کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن صدارت کے لئے سندھ کے نوجوان وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری جنرل کے لئے ٹیکنیکل ایکسپرٹ اکرم خان کی بھر پور حمایت کریں۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.