پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ڈسمبر میں ہونے والے انتخابات میں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان باکسنگ کا درد رکھنے والے مجھ سمیت پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باھر رھنے والے اولمپیئن،انٹر نیشنل،نیشنل سابق باکسر،آفیشلز متحد ہوکر محسن پاکستان باکسنگ پروفیسر انور چوھدری،میجر (ر) عبدالرشید کی ساٹھ سالہ محنت کو صرف چار سالوں میں برباد کرنے کرنے والے باکسنگ سے نا واقف عناصر کے خلاف متحد ہوجائیں۔ ہم پاکستان سے باھر بیٹھ کر اس کھیل کی تباہی برداشت نھیں کرسکتے جس نے دنیا میں ہمیں اپنی پہچان دی۔ میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ،جنرل (ر) عارف حسن،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے پاکستانی رکن سید شاھد علی شاہ سے اپیل کرتا ہوں کہ خالد محمود اور دودا خان بھٹو کی ملی بھگت سے ڈسمبر 2012 والے نام نھاد الیکشن والے ڈرامے کو دوبارہ دھرانے کی کوشش کو ناکام بنانے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ کیونکہ میں ذاتی طور پر علی اکبر شاہ قادری،غلام حسین پٹنی،محمد اکرم خان،ارشد جاوید قریشی، اولمپیئن اصغر علی چنگیزی،اولمپیئن بابر علی خان،اولمپیئن عثمان اللہ خان،سید محمد شریف ار بہت سے دیگر افراد کو جانتا ہوں جو اب باکسنگ بچانے کے لئے سردار محمد بخش مہر کو فیڈریشن کا صدر اور اکرم خان کو سیکریٹری جنرل لانے کی حمایت کرہے ہیں،میں انکے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں،ساتھ ہی پاکستان کی پرنٹ و الیکٹرانک کی توسط سے چاروں صوبائی باکسنگ ایسوسیایشنز،تینوں فورسز ،اسلام آباد،ریلوے ، واپذا،ھائر ایجوکیشن کمیشن ،میری مدر آرگنائیزیشن کے.الیکٹرک، کے سربراہوں سے اپیل کرتاھوں کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن صدارت کے لئے سندھ کے نوجوان وزیر کھیل سردار محمد بخش مھر اور سیکریٹری جنرل کے لئے ٹیکنیکل ایکسپرٹ اکرم خان کی بھر پور حمایٹ کریں۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.