کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک آفٖ پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی جاری نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمئپن شپ کا شاندار فائنل معرکہ میزبان سائیڈ مکران اسپورٹس نے گرین بلوچ ماڑی پور کو 1-0سے شکست دیکر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا،میچ کا فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے فیصل احمد نے کیا۔میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء کے مطابق اولڈ گولی مار فٹبال اسٹیڈیم میں نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمئپن شپ کے فائنل کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی بڑی تعداد میچ کے آغاز سے قبل ہی میدان میں موجود تھی فائنل میں دوہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں میزبان سائیڈ مکران اسپورٹس کا گرین بلوچ ماڑی پور سے زبردست ٹکراؤ ہوا۔ میچ کے آغاز سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے اور پہلے ہاف کے11 ویں منٹ میں مکران اسپورٹس کی جانب سے فیصل نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی، گرین بلوچ ماڑی پور نے گول برابر کرنے کئے مکران اسپورٹس کے گول پر حملے کئے لیکن فاروڈز نے گول کے مواقع ضائع کردیئے۔ وقفے پر مکران اسپورٹس کو 1-0کی سبقت حاصل تھی۔ وقفے میں مہمان خصوصی اسپانسر نیشنل بینک کے ایگزیکٹو نائب صدراور ہیڈ آف اسپورٹس ڈویژن اویس اسد خان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیو ں اور چیمئپن شپ کے آفیشلز سے تعارف کرایا گیا۔دوسرے ہاف میں بھی مکران سپورٹس اور گرین بلوچ ماڑی پور کے کھلاڑیوں نے کئی اچھی موومنٹ بنائی لیکن فنشنگ کے فقدان کے باعث دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے گول کے آسان مواقع ضائع کردیئے۔ فائنل کے ریفری عدنان خان، اسٹنٹ ریفریز فضل حسین، سلیم فیض، عبدالمالک اور میچ کمشنر غلام محمد بلیدی تھے۔تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی نیشنل بینک کے ایگزیکٹو نائب صدراور ہیڈ آف اسپورٹس ڈویژن اویس اسد خان نے فاتح ٹیم مکران اسپورٹس کے کپتان کو فاتح ٹرافی کے ساتھ30 ہزار روپے کی انعامی رقم دی،رنراپ ٹیم گرین بلوچ ماڑی کو ٹرافی کے ہمراہ20 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بلوچ یوتھ گارڈن کی ٹیم کوٹرافی کے ساتھ 10ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی،اس کے علاوہ صاحب خان جسکانی، ڈی ایف اے سنیٹرل کے صدر اور گروپ لیڈرڈی ایف اے ایسٹ سید عثمان شاہ،اجمل خٹک،ڈی ایف اے ملیرکے صدر فتح محمد بلوچ،سیکریٹری شاہد تاج،سنیٹرل کے سیکریٹری سلیم پٹنی،میزبان ڈسڑکٹ ویسٹ کے چیئرمین ظفر اقبال بلوچ اور سیکریٹری رحیم بخش بلوچ نے کوارٹر فائنلسٹ کی آٹھ ٹیموں کو مکمل کٹ اور پری کوارٹر فائنلسٹ کی16 ٹیموں میں فٹبال گفٹ کئے۔چیمئپن شپ کے مین آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین گول کیپرکو شلیڈز اور اجرک دیں گئیں۔فائنل اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب میں نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے قمر علی قریشی،نیشنل کوچ غلام شبیر، زاہد تاج،مشیر کھیل این بی پی حاجی غلام محمد خان، پی آر او عظمت اللہ خان، سندھ اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کے کسنلٹنٹ رازق حسین ربانی،ڈی ایف اے ویسٹ کے نائب صدر رحمت بلوچ، مراد بخش بابل،محمد علی بلوچ،یوسف خان، ایس ایم ظفر، میڈیا کوارڈنیٹر یعقوب بلوچ، محمد سلیم سماء ، عبدالمنان خان، سعید خان، چوہدری اسرار، استااد دل مراد، داد رحمن، ذوالفقار علی بھٹو، رفیق بلوچ، انور ایچ بی ایل،ساؤتھ فٹبال کے صدر جی آر گلاب بلوچ، عدنان گلاب، احسان سوئی گیس، ایوب عالم، آدم، امجد سربازی،اسیٹلے جانی،اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر طارق اسلم ،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اسحاق بلوچ،شکیل یامین کانگا،ماسٹر ریاست علی سمیت دیگر اسپورٹس کی معروف شخصیات موجود تھیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.