اوگرا کا 15 نومبر سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  اوگرا نے 15 نومبر سے گیس مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ گیس کے نرخوں میں 36 فیصد اضافے کیلئے اوگرا نے وزیر اعظم، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔ اوگرا حکام کے مطابق، حکومت نے ایڈوائس نہ دی تو اوگرا آرڈیننس کی روشنی میں 15 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ چھ اکتوبر کو ارسال کیا گیا تھا، حکومت کے زبانی احکامات پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں روک سکتے، حکومت گیس مہنگی نہیں کرنا چاہتی تو عوام کو سبسڈی دی جائے۔

حکام کے مطابق، کمپنیوں کی مالی ضرورت پوری کرنے کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا قانونی طور پر لازم ہو چکا ہے۔ پندرہ نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.