کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں جاری حالیہ دہشت گردی، تخریب کاری کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاع فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کوئٹہ میں تخریب کاری کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں سول اسپتال حملہ، پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ اور درگاہ شاہ نورانی پر حملہ بھی شامل ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.